وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیاہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ کابینہ اجلاس میں ہائی پاورتحقیقاتی کمیشن کی تشکیل اور اسکے سربراہ کے لیے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے کے اجلاس میں ملکی قرضوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے سمری پیش کی گئی ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آج کے ایجنڈے میں احساس پروگرام اور ویزہ این اوسی لیبرلائزیشن پالیسی پر بریفنگ شامل تھی۔

کابینہ کو اثاثہ جات اسکیم میں  اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ پا ک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدہ کی منظوری بھی  ایجنڈے میں شامل تھی۔

کابینہ ریلوے بارڈ کے پرائیویٹ ممبر کی تقرری کی منظوری بھی دینا تھی۔ اسی طرح ایف آئی اے اور پی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسز پر کابینہ کو بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔

اسی طرح نسٹ اور میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون کے حوالےسے معاہدے پر دستخط کی منظوری بھی آج کے ایجنڈے میں شامل تھی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو ریگولر کرنے پر بات بھی آج کے کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر اور چینی یونیورسٹی جیانگ سو کے مابین معاہدے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ تھا۔

وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار ہونے والے معاہدوں کی منظوری بھی دینا تھی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن سے خود کو الگ کرکے اچھا کام کیا، تجزیہ کار

وفاقی کابینہ کو اب تک کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عدرآمد پربھی بریفنگ دی جانی تھی۔


متعلقہ خبریں