انگلینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 150 رنز سے شکست

انگلینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 150 رنز سے شکست

عالمی کپ 2019 کے 24 ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 398 رنز کے بڑے ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہی اور انہوں نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔

گلبدین الیون کی جانب سے حشمت اللہ شاہیدی 76، اصغر افغان 44 اور رحمت شاہ 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور عادل رشید نے تین، تین جبکہ مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے کپتان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر سنچری اسکور کی، انہوں نے 148 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 17 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

ایوئن مورگن نے ون ڈے کرکٹ کی ایک اننگز  میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں جونی بیرسٹرو نے 90، جو روٹ نے 88، جیمز ونس 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب  اور دولت زردارن نے نے بالترتیب تین، تین وکٹیں حاصل کی۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق  میچ کے دوران مانچسٹر میں بادل چھائے رہیں گے اوربارش کا بھی امکان ہے۔

ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم اب تک ایک بھی پوائنٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

ورلڈ کپ میں کھیلے گئے چاروں میچز میں افغانستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے اب تک چار میچ کھیل کر تین میں فتح حاصل کی اور پاکستان کے ہاتھوں مات کھائی ہے۔

میزبان ٹیم نے اب تک چھ نمبر حاصل کیے ہیں اور اس کا رن ریٹ بھی 1.557 ہے۔ دونوں ٹیموں کی کارکردگی دیکھ کر آج کا میچ یکطرفہ لگ رہا ہے لیکن اگر بارش مہربان ہوئی تو افغانستان کو ایک نمبر ملنے کا امکان ہے۔

ورلڈکپ2019 کا پوائنٹ ٹیبل

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت اس ٹورنامنٹ میں اب تک بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر لیں۔ میزبان ٹیم انگلینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز  چوتھے پانچویں، اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

ساؤتھ افریقہ، بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان ٹیبل پر بالترتیب ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں ہیں۔


متعلقہ خبریں