یونیورسٹی کے 40 ہزار طلبہ کا مستقبل داؤ پر


اسلام آباد:وزارت سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی کے ماتحت کامسیٹس یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیاہے ،یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں فیکلٹی کی طرف سے امتحانات کے بائیکاٹ  باعث 40ہزار طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیاہے۔

آج احتجاجی اساتذہ کی طرف سے یونیورسٹی کے اسلام آباد مین کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

فیکلٹی ممبران کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو قیام سے اب تک ایڈہاک ازم کے تحت چلایا جارہا ہے،ریکٹر، رجسٹرار، ڈین تمام عہدے عارضی تقرریوں سے چلائے جارہے ہیں اور جزوقتی سیٹ اپ سیٹ اپ فیکلٹی کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔

اساتذہ کا کہناہے کہ فیکلٹی کی ترقیاں گزشتہ دس سال سے رکی ہوئی ہیں جو سراسر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے ہڑتالی ڈرائیورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اکیڈمک اسٹاف کی طرف سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ انہیں  جاب کنفرمیشن لیٹرزدیے جائیں اوریونیورسٹی کو ایکٹ کے تحت ریگولر سیٹ اپ سے چلایا جائے۔

اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری  نےنوٹس لیتے ہوئےاکیڈمک سٹاف ایسوسی کے نمائندوں کو بلا لیا ہے۔


متعلقہ خبریں