پاکستان اور بھارت کے بعد وینا اور ثانیہ آمنے سامنے



کرکٹ ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی شکست نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کررکھا ہے جس میں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بعد فلم سٹار وینا ملک بھی شامل ہو گئی ہیں۔

کھلاڑیوں پر تنقید تو میچ کے دوران ہی شروع ہوگئی تھی جب کہ ثانیہ مرزا ایک ویڈیو کے دفاع میں ٹویٹ کر بیٹھیں جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ کھلاڑی اہم میچ سے قبل شیشہ پی رہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو شعیب ملک کی بیگم بھی قومی کھلاڑیوں کے ساتھ تنقید کی زد میں آگئیں۔ فلم سٹار ویناملک کے نصیحت آموز ٹویٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا، جس کے بعد ٹیسنس اسٹار اور اداکارہ ٹوئٹر پر الجھ پڑیں۔

وینا ملک نے لکھا’ میں آپ کے بچے کے بارے میں فکر مند ہوں۔ آپ لوگ اسے شیشہ پینے والی جگہ لے گئے۔ کیا یہ صحت کے لیے مضر نہیں؟ میرے علم کے مطابق اس ہوٹل میں فاسٹ فوڈ ملتا ہے جو کھلاڑیوں اور بچوں کے مفید نہیں۔ آپ کو یہ بہتر طور پر معلوم ہونا چاہیے کیونکہ آپ خود ایک ماں اور ایک ایتھلیٹ ہیں؟

ثانیہ مرزا بھی خاموش نہ رہیں اور جواب میں لکھا کہ میں اپنے بچے کو شیشے کی جگہ نہیں لے گئی تھی۔ اس سے آپ کو اور نہ ہی دنیا کے باقی لوگوں کو سروکار ہونا چاہیے۔ کیونکہ میرے خیال سے میں اپنے بیٹے کا کسی سے بھی زیادہ خیال رکھتی ہوں۔

ٹینس اسٹار نے مزید لکھا کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ڈائٹیشین(بہتر خوراک تجویز کرنے والا ڈاکٹر) نہیں ہوں، ناں ہی ان کی ماں، پرنسپل یا استاد ہوں۔

وینا ملک بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکیں اور ثانیہ مرزا کے ٹویٹ کا ایک اسکرین شاٹ لگا کر لکھا ٹینس اسٹار نے ٹویٹ کیا پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے بلاک کردیا۔

فلم اسٹار نے لکھا کہ ٹینس اسٹار نے اپنے خدشات انتہائی مہذب، ٹھنڈے اور سلیقے سے ظاہر کیے تھے۔ جن پر صحت مندانہ بحث ہو سکتی تھی۔


متعلقہ خبریں