خیبرپختونخوا حکومت نے 41 ہزار687 ملازمتیں فراہم کا اعلان کردیا


وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے مالی سال 2019-2020کی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نےاعلان کیا ہے کہ سال 2019-20 میں پبلک سیکٹر میں 41،687 نئی ملازمتیں مہیا کی جائیں گی۔

صوبائی وزراء کی تنخواہوں میں 12 فیصد کٹوتی کی منظوری دی گئی ہے۔ قبائلی اضلاع کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 103 ارب روپے ہوگا۔

بجٹ اجلاس کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پہلی مرتبہ صوبائی کابینہ نے قبائلی اضلاع کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دی ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام پچھلے سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2019-20 کے لیے صوبائی بجٹ کا کل حجم 900 ارب روپے رہے گا۔

محمود خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے علاوہ خیبر پختونخوا کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 31 فیصد اضافہ ہوا کیا گیاہے ۔ قبائلی اضلاع کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم کذشتہ سال سے تین گنا بڑا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ 17 ارب روپے عارضی آئی ڈی پیز کی ریلیف کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا کے نئے بجٹ میں تعلیم کیلئے کیا ہے؟

وزیر اعلیٰ محمود خان  کی زیر صدارت کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلیے تجاویز کی بھی منظوری دی۔


متعلقہ خبریں