مصطفے نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر سرکاری درخواست مسترد

مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے دائر کی گئی سرکاری  درخواست مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر پر بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پہلی پیشی کے دوران احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سرکاری درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جاری کیے گئے میں بیان میں مصطفے نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت جھوٹے مقدمات اور الزامات کے بجائے توانائیاں تعمیری کام پر خرچ کرے۔

سینیٹرمصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک  کیس میں ضمانت کروائی تو ایک اور جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے سیل کروا دی گئی۔میری گرفتاری پر زور دینے کے بجائے یہ توانائی نیشنل ایکشن پلان پر خرچ ہوتی تو اچھے نتائج نکل سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب لگتا ہے کہ وزیراعظم خود میری ضمانت منسوخ کروانے سپریم کورٹ جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا لب و لہجہ ہی بتا رہا ہے کہ یہ سب کچھ ان کی ایما پر ہو رہا ہے۔

مصطفے نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ وزیراعظم آدھی رات کو خطاب کر کے اپوزیشن کو دھمکاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ضمانت منظور

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ بجٹ سے متعلق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خان صاحب اپوزیشن کو روندنے کے احکامات دیتے ہیں۔یہ آمرانہ طرز عمل اب زیادہ دیر نہیں چل پائے گا۔


متعلقہ خبریں