قرضوں کی انکوائری: حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابقہ حکومتوں میں لیے گئے قرضوں کی انکوائری کیلیے ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حسین اصغر پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں اور سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنایا جائے گا۔

مذکورہ کمیشن قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی بھی تحقیقات کرے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ کمیشن کا سربراہ غیرمتنازعہ شخصیت کو بنایا جائے گا جو آئین و قانون کے تابع ہوگا۔


متعلقہ خبریں