حکومتی اتحادی سردار اخترمینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات


وفاق میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل بھی حکومت مخالف تحریک کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

سردار اختر جان مینگل جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات شروع ہوگئی اور سینیٹر جہانزیب جمالدینی بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

ملاقات میں جے یو آئی ف کی طرف سے  مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور دیگر بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی بجٹ اور تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر غور کیا جائیگا۔ اختر مینگل اپنے 6 نکاتی ایجنڈے پر مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں ،اختر مینگل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل اپنے مطالبات کی حمایت کے لئےدیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں ہے۔ مطالبات کی حمایت کی صورت میں اختر مینگل اپوزیشن کی ال پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں