’سرفراز کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے‘

پی سی بی نے سرفراز کی کپتانی کا فیصلہ کردیا

فائل فوٹو


سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی نہیں کرپاتے تو سرفراز احمد کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بربھجن سنگھ نے کہا ’میں امید کرتا ہوں کہ وہ (پاکستان) یہاں سے جیتنے کا سلسلہ شروع کرے اور یہ جاری رہے تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا اور پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں ہہنچتی تو پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے جذبات میں سمجھتا ہوں، میرا خیال ہے کہ وہ (سرفراز) اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، پاکستان اور بھارت میں اسی طرح ہوتا ہے، جب آپ ہارتے ہیں تو کچھ لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔‘

اس حوالے سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ بطور کپتان جب آپ کی ٹیم ہارتی ہے تو آپ کا احتساب ہوتا ہے تاہم مجھے یہ پتہ کہ وہ سرفراز کے متبادل کے طور پر کس کو کپتانی سونپیں گے۔

مزید پڑھیں: انضمام الحق ٹیم چھوڑ کر رشتہ داروں کو ملنے چلے گئے

ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے قومی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کی برگر کھانے کی خواہش ہے تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ آپ جب محنت کرتے ہیں تو اس کا پھل ملتا ہے اور اگر آپ ایسا نہیں کررہے تو آپ کو انعام نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کیوں اچھا پرفارم نہیں کر پارہے، وہ جیسے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اس سے کافی بہتر ٹیم ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے پانچ میں سے تین میچز ہار چکی ہے اور سیمی فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے اسے بقیہ چاروں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

دو روز قبل پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز 89 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے قومی ٹیم تنقید کی زد میں ہے۔


متعلقہ خبریں