پی سی بی کی ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کی تردید

کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے لئے پاکستان کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اختلافات اور گروپنگ کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق اختلافات سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

’تمام کھلاڑی سرفراز احمد کی قیادت میں متحد اور آئندہ میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔‘

دوسری جانب قومی ٹیم مانچسٹر سےلندن پہنچ گئی تاہم ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی نقل وحرکت محدود کردی ہے۔

کرکٹرز لندن میں  دو دن کو آرام کے بعد جمعرات کو لارڈز میں اپنا پریکٹس سیشن کرے گی۔

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا چھٹا میچ اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹیم میں گروپنگ سے متعلق خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ کی پاکستانی شائق کو دلاسہ دینے کی ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے وہاب ریاض، امام الحق اور عماد وسیم پر گروپنگ کا الزام لگایا تھا۔

دو روز قبل اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر بھارت کے خلاف میچ کے دوران جب سرفراز آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے تو غصے سے بولے کہ ٹیم میں گروپنگ چل رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ میچ ختم ہونے سے پہلے ہی کپتان کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑے اور کہا کہ مجھے سب پتہ ہے کون کون گروپنگ کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں