وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات



اسلام آباد: ڈی جی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) لیفٹینینٹ جنرل فیض حمید کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے پر ڈی جی آئی ایس آئی کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ملک کی پہلی دفاعی حسار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے میں آئی ایس آئی نے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی آئی ایس آئی کا کرداد لائق تحسین ہے جبکہ پوری قوم کو آئی ایس آئی جیسے مایا ناز قومی ادارے پر فخر ہے۔

دو روز قبل پاک فوج میں اہم نوعیت کی تقرریاں اور تبدیلیاں کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس  (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

12 اپریل کو میجر جنرل فیض حمید کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دیا گیا، بعد ازاں انہیں جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کی سربراہی کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں