پوائنٹس ٹیبل: افغانستان کو شکست دیکر انگلینڈ پہلے نمبر پر


لندن: عالمی کپ 2019 کی میزبان ٹیم انگلینڈ افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے وہ چار میں کامیاب ہوئی ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد آٹھ ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم بھی پانچ میچ کھیلنے کے بعد آٹھ پوائنٹس حاصل کرچکی ہے لیکن انگلینڈ کے بہتر رن ریٹ کے باعث یہ دوسری پوزیشن پر ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 150 رنز سے شکست

اسی طرح نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیم کے بھی سات، ساتھ پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت کی ٹیم اس سے قبل تیسرے نمبر پر تھی

پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش کی ٹیم پانچویں، سری لنکا چھٹے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ساتویں جبکہ جنوبی افریقہ کی آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹورنامنٹ میں ناقص ترین کارکردگی دکھانے والی پاکستانی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ پانچوں میچ ہارنے والی افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں