افغان کھلاڑیوں کا مانچسٹر میں جھگڑا، پولیس طلب

افغان کھلاڑیوں کا مانچسٹر میں جھگڑا، پولیس طلب

فوٹو: فائل


مانچسٹر: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کا میچ سے قبل مانچسٹر کے ہوٹل میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد پولیس کو طلب کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان کھلاڑی پیر کی شب مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں کھانا کھانے گئے جہاں ایک شخص نے ان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر کچھ کھلاڑیوں کا جھگڑا ہو گیا۔

مانچسٹر پولیس کے مطابق واقعہ رات سوا 11 بجے بجے پیش آیا جس کے بعد کھلاڑی ہوٹل سے چلے گئے تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ورلڈ کپ کے آج کے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں انگلینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 150 رنز سے شکست

افغانستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 398 رنز کے بڑے ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہی اور انہوں نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔

اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ مورگن نے 17 چھکے مار کر ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ اوئن مورگن نے 71 بالز پر 148 رنز بنائے۔

میچ میں شکست کے بعد افغان کپتان گلبدین نائب کی پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے گزشتہ شب پیش آنے والے واقعہ پر سوالات کیے تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔


متعلقہ خبریں