ولیم سن کی سنچری، سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کامیاب


برمنگھم: عالمی کپ 2019 کے 25ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایجبیسٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ  49 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز اسکوربنائے، پروٹیز کی جانب سے ون ڈر ڈیوسن 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ 55 اور مارکرم 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کیویز کی جانب سے فرگیوسن نے تین جبکہ بولٹ، گرینڈ ہوم اور سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے کین ولیم سن کی میچ وننگ اننگز کی بدولت آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

ولیم سن 242 رنز کے تعاقب میں کیویز کپتان نے سنچری اسکور کی جبکہ گرانڈ ہوم 60 اور مارٹن گپٹل 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ نے آخری اوور تک مقابلہ کیا تاہم جیت کا کا مقدر نہ بنی۔ شاندار سنچری پر ولیم سن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی فتح کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں۔

اگر یہ میچ جنوبی افریقہ جیت جاتا تو گرین شرٹس کے لیے صورت حال کچھ بہتر ہوجاتی۔

 


متعلقہ خبریں