ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

بالائی علاقوں کے علاوہ موسم خشک رہنے کا امکان | urduhumnews.wpengine.com

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم پنجاب کے اضلاع راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع ژوب اور خیبر پختونخوا کے ضلع  پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں اورمردان ڈویژن میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، کوہاٹ، ژوب، سبی، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

اسی طرح  راولپنڈی، سرگودھا،ڈی آئی خان، ٹھٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی  ایک دو مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال  میں 41،کوٹ ادو30، ڈی جی خان 19، ملتان 16، گجرات15،بھکر 13، قصور10، لیہ،فیصل آباد09، لاہور سٹی02، سیالکوٹ 03اور جوہرآباد، خانیوال میں  02، ملی میٹر بارش ہوئی ۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 15 ڈی آئی خان 01، بلوچستان کے ضلع  بارکھان  میں 16، سبی میں  08 اور سندھ کے علاقوں  نگر پارکرمیں  03، ڈیپلو 02، گلگت بلتستان کے ضلع  سکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے بالائی علاقوں ،جنوبی پنجاب اور کے پی میں بارش کا امکان

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں تربت 49، لسبیلہ 44 اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں