بلاول بھٹو زرداری نے بالاخر ایم کیو ایم کی تعریف کردی

ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہانہیں چھوڑ سکتے،بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت کرنے پر بالاخر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی تعریف کردی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود سیاسی اور جمہوری اقدارکے لیے آواز اٹھانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے گزشتہ روز ایوان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے پروڈکشن آرڈر کے اجراء کامطالبہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ خطاکار ثابت ہونے تک کسی کا بھی مجرم نہ ہونا کوئی رعایت نہیں بلکہ ملزم کا حق ہے۔سابق صدرآصف زرداری نے پورے ایک سال تفتیش میں مکمل تعاون کیا،انکا ملک سے باہر جانے کا خدشہ تھا نہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زرداری کو اس لئے گرفتار کیا گیا تاکہ بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرایا جاسکے،اہلیان نواب شاہ بجٹ سیشن میں نمائندگی سے محروم کردئیے گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چار اراکین اسمبلی گرفتار ہیں اور ایوان میں پیش نہیں کئے گئے۔

گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بڑا اعلان بھی سامنے آیا ۔ انہوں نےکہا کہ  بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لئے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا کہ اسپیکر کو گرفتار اراکین اسمبلی کے پراڈکشن آرڈرز کے اجراء کے لئے لکھے گئے دوسرے خط میں حکومتی اتحادیوں کے بھی دستخط ہیں۔ حکومت دھاندلی کے ذریعے قومی اسمبلی سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن لیڈر کو تقریر کرنے تک کا موقع نہیں دے رہیصدر زرداری، محسن داوڑ، علی وزیر اور سعد رفیق کے پراڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے جارہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گرفتار اراکین قومی اسمبلی کے پراڈکشن آرڈرز اس لئے جاری نہیں کئے جارہے تاکہ وہ بجٹ کی بحث میں حصہ نہ لے سکیں۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے کہا کہ گرفتار اراکین قومی اسمبلی کے پراڈکشن آرڈرز اس لئے بھی جاری نہیں کئے جارہے تاکہ وہ بجٹ کی ووٹنگ میں حصہ نہ لے سکیں،دھاندلی زدہ حکومت دھاندلی سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اسمبلی میں حکومت کی اس دھاندلی کا مقابلہ کررہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سے آج جو معاملات طے ہوئے، اس سے بہتری کی امید ہے۔

بلاول نے کہا کہ شہبازشریف بھی کہہ چکے ہیں کہ تمام اپوزیشن کو مل کر اس عوام دشمن بجٹ کو منظوری سے روکنا پڑے گا۔آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ اس ملک کے لئے معاشی خودکشی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کو اس بجٹ سے بچانے کے لئے اپوزیشن متحرک ہے، جلد آل پارٹیز کانفرنس ہوگی جہاں تمام اپوزیشن پارٹیاں مل کر اپنا لائحہ عمل طے کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے:اپوزیشن جماعتوں سے قربت،ایم کیو ایم ایک اور وزارت لینے میں کامیاب

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں نے بھی پراڈکشن آرڈر کے حوالے سے اسپیکر کو لکھے جانے والے دوسرے خط پر دستخط کئے،مونس الہی نے آکر بتایا کہ پراڈکشن آرڈر کے حوالے سے مسلم لیگ ق بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

انکا کہنا تھا یہ ہمارا پارلیمانی حق ہے کہ نواب شاہ، لاہور، جنوبی و شمالی وزیرستان کے عوام کی بجٹ سیشن میں نمائندگی ہو۔


متعلقہ خبریں