شہزادے ہیری کو قتل کرنے کیلیے اکسانے والا گرفتار

شہزادے ہیری کے قتل کیلیے اکسانے والے کو جیل

فائل فوٹو


برطانوی شہزادے ہیری کو غدار کہنے اور لوگوں کو اسے قتل کرنے کیلیے اکسانے پر یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو چار سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکل نامی 19 سالہ لڑکے نے سوشل میڈیا پر شہزادے کی ایک تصویر لگائی تھی جس میں ہیری پر  پستول تان رکھا تھا۔

پوسٹ میں شہزادے کو غدار کہا گیا اور لکھا کہ اسے قتل کردینا چاہیے۔ مذکورہ واقعہ برطانوی شاہی جوڑے کی شادی سے ایک ماہ بعد پیش آیا تھا۔

جج نے پولینڈ کی شہریت رکھنے والے ملزم کو دہشت گردی فروغ دینے کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔ لڑکے نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اس نے پانچ ایسی پوسٹیں لگائیں جو تخریب کاری میں مددگار ثابت ہوسکتی تھیں۔

جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لگائی کی تصاویر سے بالکل عیاں تھا کہ ملزم تخریب کاری پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پوسٹ کیا گیا مواد اس بات کی نشاندہی کرتا تھا کہ ملزم نا صرف شدت پسند نظریات رکھتا ہے بلکہ دیگر افراد کو بھی اس جانب مائل کر رہا ہے۔ عدالت نے طالب علم کے ایک دوست کو بھی معاونت کرنے کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔


متعلقہ خبریں