مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں: کوئٹہ ایران ٹرین معطل

مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں: کوئٹہ ایران ٹرین معطل

کوئٹہ: ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی 9 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ معطل ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مال گاڑی کو حادثہ صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی کے قریب واقع پدگ میں پیش آیا ہے ۔

ذرائع نے ریلوے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث کوئٹہ سے ایران جانے اور آنے والا ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ریلوے کی مال گاڑی ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آرہی تھی۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چاغی کے علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کو جائے حادثہ سے ہٹانے اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے لیکن اس میں کم ازکم ایک سے دو دن لگ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں