ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں، پی سی بی

ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی پر پی سی بی کا اہم اجلاس جاری

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے ورلڈکپ2019 میں قومی ٹیم توقعات کے مطابق نہیں کھیل رہی اور ٹورنامنٹ کے بعد تمام کھلاڑیوں، کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا 54 واں اجلاس چیئرمین احسان مانی کی زیرصدارت ہوا جس میں دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ آ ئندہ میچوں میں ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امید رکھتے ہوئے حوصلہ افزائی کی جائے۔

ایم ڈی وسیم خان نے اپنے دورہ انگلینڈ کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ پی سی بی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے درمیان پلیئرز اور آ فیشل ایکسچینج پروگرام شروع کیا جائے گا۔

گورننگ بورڈ نے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو کمرشلائز کرنے کی منظوری بھی دی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

بورڈ اجلاس میں ڈیلیوٹ یوسف عادل کمپنی کو پی سی بی کا ایکسٹرنل آ ڈیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ آڈیٹر کمپنی پی سی بی کے گزشتہ مالی سال کے اخراجات کا آ ڈٹ کرے گی۔

اجلاس میں ایم ڈی تقرری اور چئیر مین کے اختیارات کی منتقلی کی منظوری اور توثیق کی گئی۔ گورننگ بورڈ اراکین نے ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر چئیرمین پی سی بی کو مبارکباد دی۔


متعلقہ خبریں