عمران خان کی مہر خاندان سے تعزیت کیلئے گھوٹکی آمد



‏وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے گھوٹکی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے  سابق وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر کی وفات پرانکے اہل خاندان سے تعزیت کی ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیرمیاں محمد سومرو اور جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)کے رہنما سردار علی گوہر مہر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شریک ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی مہر کی آج تحریکِ انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا گھوٹکی سے واپسی پر لاہور آئیں گے جہاں وہ  اپنی فیملی میں نجی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان  لاہورمیں اپنے ماموں ہمایوں زمان خان کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر جاکر اپنے ماموں کے اہل خانہ سےتعزیت کرینگے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ گھوٹکی میں وزیر اعظم کی آمد غیرقانونی ہے،الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سرکاری عہدوں پر فائز لوگ  ایسے علاقوں کا دورہ نہیں کرسکتے جہاں انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیاہو۔

سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نہ صرف  گھوٹکی کا دورہ کررہے ہیں بلکہ علاقے کے لوگوں کو بلایا گیاہے۔ یہ عمل وزیر اعظم کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس عمل سے شفاف انتخاب کی توقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کی گھوٹکی آمد غیرقانونی ہے، سعید غنی


متعلقہ خبریں