نقل مکانی پر مجبور انسانوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر 


نقل مکانی پر مجبور انسانوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یہ انکشاف اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یواین ایچ سی آر)کی تازہ رپورٹ میں کیا گیاہے ۔ رپورٹ کے مطابق  دنیا بھر میں نقل مکانی پر مجبور انسانوں کی تعداد 71ملین تک پہنچ گئی  ہے۔

یو این ایچ سی آر کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دنیا بھر میں نقل مکانی پر مجبور انسانوں کی تعداد آج تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2018 کے اختتام پر دنیا بھر میں ایسے انسانوں کی تعداد 70ستر اعشاریہ 8 ملین تھی ۔ یہ تعداد 2017 کے مقابلے میں 2 اعشاریہ 3 ملین جبکہ 20برس پہلے کے مقابلے میں 2 گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چار دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کروڑوں انسان جنگوں، مسلح تنازعات، سیاسی بحرانوں اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔


متعلقہ خبریں