بغیر اسکرین شاٹ لیے واٹس ایپ پر پیغامات محفوظ کرنے کا آسان طریقہ

وٹس ایپ میسیجز محفوظ کرنے کا آسان طریقہ

پیغام رسانی کے لیے واٹس ایپ کی مقبولیت کے بارے میں سب جانتے ہیں، فیس بک کے مطابق اس پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 65 ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

گروپس اور پرائیویٹ طور پر بھیجے گئے پیغامات میں سے کچھ ایسے ہوتے ہیں جن کو صارف کسی خاص مقصد کے لئے اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔

ان پیغامات کو محفوظ رکھنے کے لئے زیادہ تر صارفین اسکرین شاٹ کا سہارا لیتے ہیں تاہم ایک ایسا آسان طریقہ اور بھی موجود ہے جس کے ذریعے پیغامات محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کو پیغامات محفوظ رکھنے کے لئے ایک فیچر مہیا کرتا ہے جسے سٹارڈ میسیجز کہتے ہیں جو اینڈرائڈ، آئی فون اور ونڈوز اسمارٹ فونز پر دستیاب ہے۔

اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے آپ واٹس ایپ کے اس فیچر کا استعمال کر کے پیغامات محفوظ کر سکتے ہیں۔

  • اینڈرائڈ اسمارٹ فونز کے صارف سب سے پہلے واٹس ایپ کھولیں۔
  • اس چیٹ پر جائیں جس میں سے پیغامات محفوظ کرنے ہیں۔
  • مطلوبہ پیغام سیلیکٹ کریں۔
  • اس کے بعد اسکرین پر ظاہر ہونے والیے اسٹار کی علامت کو پریس کریں۔

 

 

 

آئی فون کے صارف بھی اس عمل کو دہرا کر اپنے پیغامات کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

محفوظ میسجز کو پڑھنے کے لئے واٹس ایپ کو کھولیں۔

تین ڈاٹ والے آپشن کو دبائیں۔

اور اسٹار میسجز کے آپشن پر کلک کریں۔

اس طرح آپ اپنے محفوظ کئے گئے پیغامات کو جب چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں