شکھر دھون ورلڈ کپ سے باہر


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون انجری کے باعث عالمی کپ کے بقیہ مقابلوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے، اور وہ آسٹریلیا کی اننگز کے دوران فیلڈنگ کے لئے بھی نہیں آئے۔

اوپنر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی تاہم اننگز کے نویں اوور میں پٹ کمنز کی باونسر ان کے دائیں ہاتھ پر لگا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ سنجے بانگر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز کے بعد شکھر دھون کی انجری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ شکھر دھون کے انگھوٹے پر پلستر جولائی کے وسط تک بندھا رہے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے شکھر دھون کی جگہ ریشپ پنٹ کو بطور متبادل پہلے سے ہی ٹیم میں شامل کر لیا تھا۔

بھارت اپنا اگلا میچ اتوار کے روز افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں