نواز شریف سے کل ہونے والی ملاقاتیں منسوخ

نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں جمعرات کو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف سے ملاقاتیں منسوخ کر دی گئیں اور اب صرف اہلخانہ ہی ان سے مل سکیں گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث جیل کے ڈاکٹروں نے ان کو کم گفتگو کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل منتقل

صورت حال کے پیش نظر جیل حکام نے ملاقاتیں منسوخ کر دیں جس کے بعد کوئی لیگی کارکن یا رہنما کل قائد مسلم لیگ ن سے ملاقات نہیں کر سکے گا۔

ذرائع کے مطابق کل ملاقات کی بھجوائی جانے والی فہرست جیل حکام نےمسترد کر دی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نواز شریف سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں