عراق کو تعاون فراہم کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہو گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عراق  کو ترقی اور دفاع کے لیے اپنا تعاون فراہم کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ محمد سلیم ال ارجی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

یہ بھی پڑھیں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ عراق میں سیکیورٹی صورت حال بہتر بنانے کے لیے تعاون میں خوشی محسوس کریں گے جبکہ پاکستان عراق سے اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کو ترقی اور دفاع کے لیے تعاون فراہم کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہو گا۔

دو روز قبل آرمی چیف سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہین نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پاک فوج پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے لیے تعاون جاری رکھے گی جبکہ جنرل ہین نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو سراہا تھا۔

جی ایچ کیو آمد پر چین کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا اور چین پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر نے اس موقع پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔


متعلقہ خبریں