کراچی: بجلی کی طلب و رسد میں فرق 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا: گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ شروع

کراچی میں بجلی کی طلب و رسد میں فرق 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد شہر میں بڑے پیمانے پر لوڈشیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کے الیکٹرک کا آج سے تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہوجائے گا جس کے بعد شہر بھر کو 123 میگا واٹ بجلی معطل ہوجائے گی۔

سنگین صورت حال کے پیش نظر نیپرا نے پاور ڈویژن کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق فریقین معاہدے کی توسیع چاہتے تھے مگر اسٹیک ہولڈرزنے مخالفت کردی۔

نیپرا نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے فوری طور پر اضافی بجلی فراہم کی جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک فرنس آئل سے بجلی بنانے سے گریزاں ہے۔


متعلقہ خبریں