ایف بی آر کا بڑے ٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

فائل فوٹو


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جولائی سے بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس ضمن میں ابتدائی طور پر 50 لاکھ نان فائلرز اور بےنامی داروں کونوٹس بھیجنےکی تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ دس شہروں میں سے پانچ بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ممبر( ایف بی آر) ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا ہے کہ پچاس بڑے ٹیکس نادہندگان کودوسروں کیلئے مثال بنایا جائے گا، کراچی، لاہور،اسلام آباد، ملتان ،فیصل آباد میں پہلےکارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور حیدرآباد کے ٹیکس چور بھی ایف بی آر کے ریڈار پر ہیں، ٹیکس چوروں کوجیلوں میں ڈالاجائےگا۔


متعلقہ خبریں