آصف علی زرداری سے بچوں کی ملاقات

آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہو گیا: آصفہ بھٹو سمیت وکلا کی پمز میں ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کے بچوں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

آصف علی زرداری سے ان کے بچوں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو نے ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے بچوں نے ملاقات میں اُن سے صحت اور نیب کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے پر پیپلزپارٹی برہم

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد کو مریم نواز کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

10 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف علی زرداری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور اگلے روز عدالت میں پیش کر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔

پیپلز پارٹی اراکین سابق صدر کی گرفتاری کے بعد سے مستقل اسمبلی میں احتجاج کرتے رہے اور آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ اسپیکر اسمبلی کے چیمبر کے باہر پارٹی اراکین نے دھرنا بھی دیا اور پارلیمنٹ میں احتجاج ریلی بھی نکالی گئی۔


متعلقہ خبریں