مسلم لیگ ن کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کی تیاری

انتخابات 2018 میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ن لیگ|HUMNEWS.PK

آئندہ ماہ جولائی میں سیاسی پارہ مزید بڑھنے کا امکان ہے کیوں کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنی جماعت کی جانب سے تحریک کی قیادت کریں گی، جس کا آغاز 7 جولائی کو سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر کراچی کے بعد اندرون سندھ کے مختلف ڈویژنوں کا بھی دورہ کرینگی جس کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز سندھ میں جلسوں، ورکرز کنونشنز سے خطاب بھی کرینگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز جولائی کے وسط میں حیدر آباد میں بھی جلسے سے خطاب کرینگی، جس کے بعد بے نظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژنز میں بھی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسے کئے جائیں گے۔

اس ضن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی و صوبائی رہنما مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے مجوزہ دورہ سندھ کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہو گئی ہیں جبکہ ن لیگ کا مشاورتی اجلاس پرسوں 21 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کے دورہ سندھ کی تاریخوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔

اس حوالے سے مریم نواز نے خواجہ برادران کے گھر میڈیا سے گفتگو میں اپنے ملک گیر دورے شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔


متعلقہ خبریں