ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے کچھ اضلاع میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش کا امکان

فوٹو: فائل


محکمہ موسمیات نے آج پھر ملک کے بالائی علاقوں ،خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کچھ اضلاع میں بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تاہم ژوب، سبی، ہزارہ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقےمری میں  17، بھکر13، خانپور12، بہاولپور (سٹی05، ائیرپورٹ02)، ڈی جی خان اور  کوٹ ادو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

بلوچستان کے اضلاع  بارکھان میں16 اور سبی12 کشمیرکے علاقوں مظفرآباد (ائیرپورٹ12، سٹی06)اور گڑھی دوپٹہ 03 ، خیبرپختونخواکے علاقوں بالاکوٹ07، پارہ چنار 04 اور ڈی آئی خان01 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں تربت 46، دالبندین اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں