پنجاب پولیس کے جوانوں اور افسروں کیلئے خوشخبری

پنجاب پولیس کا کارنامہ، کمسن بچوں پر مقدمہ درج

لاہور:پنجاب پولیس کے لیے جوانوں اورافسروں کے لیے بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ کابینہ کمیٹی نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی فکس الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پنجاب پولیس کے جوانوں اور افسروں کو ڈیلی فکس الاؤنس دوہزار تیرہ کے تحت ملےگا جبکہ نوٹیفکیشن کے بعد کانسٹبل کی تنخواہ میں ساڑھے چار ہزار،  ہیڈ کانسٹبلز اور اے ایس آئیز کی تنخواہ میں پانچ ہزار روپے اضافہ ہوجائیگا۔

اسی طرح سب انسپکٹرز کی تنخواہ میں سات ہزار اور انسپکٹرز کی تنخواہ میں دس ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔

ڈی ایس پی کی تنخواہ میں بارہ ہزار اور ایس پی کی تنخواہ میں چودہ ہزار روپے تک بڑھ جائیگی۔

ایس ایس پی رینک سے لیکر ایڈیشنل آئی جیز کے رینک کے افسران کی تنخواہوں میں پندرہ سے لے کر بیس ہزارروپے تک  کااضافہ ہوگا۔

آئی جی پنجاب عارف نواز نے فکس ڈیلی فکس الاؤنس اور دیگر الاونس بڑھانے کی سمری چند ہفتے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمری منظوری کے لیے کابینہ  کمیٹی کو بھجوادی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:بجٹ اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

پنجاب کی کابینہ  کمیٹی نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی فکس الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب پولیس کو فکس ڈیلی الاؤنس 2005کے تحت مل رہی تھا ۔


متعلقہ خبریں