ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرا یا

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرا یا

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ہرمزجان صوبے میں امریکہ کا ایک ڈرون جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔

جہازوں پر حملے سے قبل ایران نے امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا تھا؟

یہ دعویٰ خبررساں ایجنسی ’سباہ نیوز‘ کے ذریعے کیا گیا ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوب میں کوہ مبارک کے علاقے سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی فوج نے کیے جانے والے دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ  کوئی بھی امریکی طیارہ ایرانی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا۔

مؤقر نشریاتی ادارے ’این بی سی‘ نے بھی امریکی مرکزی کمان کے ترجمان کے حوالے سے کہا تھا کہ بتائے گئے علاقے میں کسی امریکی ڈرون نے پرواز نہیں کی۔

اس سے قبل بھی خلیج اومان میں امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا تھا جو ناکام رہا تھا لیکن ایران نے ایسے کسی بھی قسم کے حملے سے انکار کردیا تھا۔

امریکی ڈرون کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد خلیج اومان میں دو بحری جہازوں پر حملے ہوئے تھے۔

روسی فضائیہ نے امریکی طیارے کو اپنی سرحد سے پرے دھکیل دیا

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے جس میں مزید اضافہ اس وقت ہوا ہے جب امریکہ کی جانب سے مزید فوجیوں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

روس نے بھی گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بمبار طیارے نے دو مرتبہ اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جسے روسی فضائیہ نے ناکام بنا دیا۔


متعلقہ خبریں