الیکشن کمیشن کا وزیراعظم عمران خان کو نوٹس

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  نوٹس جاری کر دیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کو نوٹس حلقہ این اے205 گھوٹکی میں ضمنی انتخا ب کے موقع پرپابندی کے باوجود وہاں کا دورہ کرنے کی بنا پر کیا گیاہے۔

گورنر سندھ ، وفاقی وزیر میاں محمد سومرو اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے گھوٹکی کے دورے کے دوران علی محمد خان مہر کے انتقال پرانکے اہل خاندان سے  تعزیت  کی اور جی ڈی اے کے راہنماؤں سے ملاقات  بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:عمران خان کی مہر خاندان سے تعزیت کیلئے گھوٹکی آمد

انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعدوزیراعظم،گورنر، وزراء اور ارکانِ اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے۔

نوٹس ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار عبدالباری پتافی کی جانب سے شکایت پر جاری کیا گیا۔

حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں الیکشن 18 جولائی کو شیڈول ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بھی گزشتہ روز کہاتھا کہ گھوٹکی میں وزیر اعظم کی آمد غیرقانونی ہے،الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سرکاری عہدوں پر فائز لوگ  ایسے علاقوں کا دورہ نہیں کرسکتے جہاں انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیاہو۔

سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نہ صرف  گھوٹکی کا دورہ کررہے ہیں بلکہ علاقے کے لوگوں کو بلایا گیاہے۔ یہ عمل وزیر اعظم کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس عمل سے شفاف انتخاب کی توقع نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں