محسن حسن خان نے کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا


سابق پاکستانی کرکٹرمحسن حسن خان نے کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا ہے جو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن حسن خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات میں اپنا استعفی  پیش کیا۔

ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) وسیم خان کو کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ کا اضافی چارج دےدیا گیاہے۔

وسیم خان کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے بعد ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ مرتب کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان پچھلے تین سال میں قومی کرکرٹ ٹیم  کی کارکردگی رپورٹ گورننگ باڈی پیش کرینگے۔

مستعفی ہونے کے بعد محسن حسن خان کی طرف سے کہا گیاہے کہ  کرکٹ کمیٹی سمیت ٹیم کو انکی جب بھی ضرورت پڑے گے وہ حاضر  ہونگے۔
کرکٹ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وسیم اکرم ، مصباج الحق اور عروج ممتاز شامل ہیں۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ محسن حسن خان کو جلد ہی پی سی بی میں کسی اور عہدے پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پی سی بی کی مینیجمنٹ کی جانب سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں ہیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:’ٹیم میں گروپنگ چل رہی ہے‘

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی بنائی گئی جس میں وسیم اکرم کو شامل کرکےانکے جانی دشمن محسن خان کو اس کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں