آرمی چیف سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کے لندن پہنچنے سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اپنے دورے کے دوران برطانیہ کی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے، آرمی چیف

گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ سے عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ محمد سلیم الراجی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے تھے۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عراق کو ترقی اور دفاع کے لیے اپنا تعاون فراہم کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہو گا اور عراق میں سیکیورٹی صورت حال بہتر بنانے کے لیے تعاون میں ہمیں خوشی محسوس ہو گی۔ پاکستان عراق سے اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

تین روز قبل بھی آرمی چیف سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہین نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں