ڈرون گرانے کا معاملہ: ’ایران نے بڑی غلطی کردی‘


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوجی ڈرون گرائے جانے کے معاملے پر ایران کی جانب سے غلطی سرزد ہوئی ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈرون بین الاقوامی سمندر کے اوپر پرواز کررہا تھا اور غیر مسلح تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی امریکی ڈرون گرایا وہ کوئی احمق شخص ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرا یا

’میرا خیال ہے کہ ایران سے غلطی ہوگئی ہے۔ میں تصور کررہا ہوں کہ یہ غلطی کسی جنرل یا کسی اور شخص سے ہوئی ہوگی۔‘

آج صبح ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا ہے۔ پڑوسی ملک کے پاسداران انقلاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ہرمز جان صوبے میں امریکہ کا ایک ڈرون جاسوس طیارہ مار گرایا۔

دعوے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوب میں کوہ مبارک کے علاقے سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

امریکہ کی فوج نے کیے جانے والے دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ  کوئی بھی امریکی طیارہ ایرانی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں