پوائنٹس ٹیبل: بنگلہ دیش کو شکست دے کر آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن


ناٹنگھم: آسٹریلیا بنگلہ دیش کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔

آسٹریلیا نے اب تک ٹورنامنٹ میں چھ میچز کھیلے ہیں جن میں سے پانچ میں وہ کامیاب رہی ہے اور سیمی فائنل مرحلے تک اس کی رسائی تقریباً طے ہے۔

کنگروز کو ورلڈ کپ میں صرف بھارت کے ہاتھوں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلوی ہی کے پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کا نمبر ہے جس کے پوائنٹس کی تعداد نو ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ان فارم بھارتی ٹیم اس فہرست میں چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھانے والی بنگلہ دیشی ٹیم ابھی بھی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی چھٹی، ویسٹ انڈیز کی ساتویں جبکہ جنوبی افریقہ کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی پاکستانی ٹیم بدستور پوائنٹس ٹیبل پر نویں جبکہ افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں