ملنگا کا جادو، سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف سنسنی خیز فتح

سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلیے روانہ

عالمی کرکٹ کپ کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کے 233 رنز ہدف کے تعاقب میں 212 رنز بنا پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے چار جبکہ سلو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہیڈنگلے کے میدان میں عالمی کپ 2019 کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا، اور سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔

سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے 49، مینڈس نے 46 اور انجلیلو میتھیوس نے 85 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اورمارک ووڈز   نے تین، تین  جبکہ عادل رشید نے  دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کارکردگی گراف کا جائزہ لیا جائے تو آج کے مقابلے میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے جس نے آٹھ پوائٹس حاصل کر رکھے ہیں۔
انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم ہے اور اس نے اب تک پانچ میچ کھیل کر چار میں فتح حاصل کی جب کہ پاکستان کے ہاتھوں مات کھائی۔

اس ٹورنامنٹ میں ساوتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور افغانستان میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں۔

آج کے مقابلے کی دوسری ٹیم سری لنکا اب تک اس ٹورنامنٹ میں چھٹے نمبر پر ہے جس نے پانچ میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
اس ٹیم نے ایک ٹاکرے میں فتح حاصل کی اور دو میں مات کھائی جب کہ دو میچ بارش کے سبب منسوخ ہوئے۔

کرکٹ میں ویسے تو کسی کو کوئی بھی ہراسکتا ہے لیکن ہینڈنگلے اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کا ریکارڈ بہترین ہے اور اس نے آخری چھ میچ جیت رکھے ہیں۔

دوسری جانب ورلڈکپ کےمقابلوں سری لنکا کا ریکارڈ انگلینڈ کیخلاف اچھا ہے۔ آخری پانچ میں سے چار ٹورنامنٹ میں انگلش ٹیم کو شکست ہوئی اور2011 میں تو سری لنکا نے اپنے آج کے حریف کو کوارٹرفائنل میں شکست دی تھی۔

سری لنکا کا اسکواڈ

آج کے میچ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت ڈیموتھ کرارتنے کریں گے جب کہ دیگرکھلاڑوں میں ملندا سری وردانا، جیون مینڈس، نوان پردیپ، انجیلو میتھیوز، کشال پریرا، لہیرو تھرمانے، تھسارا پریرا، کشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، لیستھ ملنگا کا نام آسکتا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم

این مورگن اس ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں اور وہ آج معین علی، جوفرا آرچر، جونی بریسٹو، جوز بٹلر، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، بین اسٹوک، جیمز ونز، کرس ووکس کے ساتھ میدان میں اتریں ہیں۔

ورلڈکپ2019 کا پوائنٹس ٹیبل

 آسٹریلیا عالمی کپ کے 26ویں مقابلے میں بنگلہ دیش کو ہرا کر پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ کینگروز نے چھ میچ کھیل کر 10 نمبر حاصل کر رکھے ہیں۔ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ ساؤتھ افریقہ، پاکستان اور افغانستان کا نمبر بالترتیب آٹھواں، نواں اور 10واں ہے۔


متعلقہ خبریں