آج ملک کے کن علاقوں میں بارش اور کہاں سب سے زیادہ گرمی ہوگی؟

بالائی علاقوں کے علاوہ موسم خشک رہنے کا امکان | urduhumnews.wpengine.com

محکمہ موسمیات نے آج پنجاب،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیراوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاہےتاہم  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی ڈویژن، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ اور  پشاوربھی میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش  ہوسکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش لاہورمیں 38جبکہ  سندھ کے علاقے نگرپارکر میں 36 اور مٹھی میں 3ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلام آباد میں بوکرہ کے مقام پر 11، گولڑہ 10، زیروپوائنٹ05 اور سیدپورکے مقام پر03ملی میٹر بارش ہوئی۔

پنجاب کے علاقوں نورپور تھل، منگلا23، ، قصور 10، اوکاڑہ ، مری04، اٹک 03اور جہلم میں  02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقوں بالائی دیر32، کاکول29، مالم جبہ 15، ڈی آئی خان، پاراچنار04، بنوں اوربالاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

کشمیرکے علاقوں  مظفرآبادمیں (ائیرپورٹ33، سٹی28)، گڑھی دوپٹہ11 اورراولاکوٹ 08 جبکہ  گلگت بلتستان کے علاقوں استورمیں 04، چلاس 02  اورگوپس  میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں نوکنڈی، دالبندین، جیکب آباد 44، شہید بے نظیر آباد، سکھر، دادو میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں