اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسری روز منفی رجحان

فوٹو:فائل


کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغازدیکھنے میں آیا ہے۔

کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ہوااورکرنٹ انڈیکس 35 ہزار 150 کی سطح عبور کرگیا تاہم آغاز کے پہلے ہی گھنٹے میں 100انڈکس نیچے آگیا۔

لگ بھگ دس بجے اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈکس 73عشاریہ 25پوائنٹ اضافے کے ساتھ 35ہزار 69پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔

واضح رہے گزشتہ دون دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا رجحان ملا جلا رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روزیعنی جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر100 انڈیکس 116 پوائنٹس اضافے سے 34770 کی سطح پر آگیاتھا ۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہفتے کے  دوسرے روزیعنی منگل کے اختتام تک جاری  رہا۔ 100 انڈیکس 487 پوائنٹس کمی سے 34681 کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق منگل کو 100 انڈیکس میں 1.4 فیصد کمی ہوئی۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے۔

اسی طرح ہفتے کے پہلے روز یعنی سوموار کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروبارمنفی رجحان کے ساتھ بند ہوا تھا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 404 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔100 انڈیکس 35ہزار 168 کی سطح پر بند ہوا ۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوموارکے روز  کاروباری ہفتے کا آغاز معمولی مثبت رجحان سے ہوا ۔ کاروبار کے آغاز پر  100 انڈیکس 51عشاریہ 95پوائنٹس اضافےکے بعد کرنٹ انڈیکس 35 ہزار 521 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہفتے کے پہلے روز یعنی سوموارکو  شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو65 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان


متعلقہ خبریں