اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے ملازمین کیلئے ’فیملی اسٹیشن‘ قرار دے دیا

اقوام متحدہ

اسلام آباد:مسلح افواج کی قربانیوں اور امن کی کوششیں رنگ لانے لگی ہے،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کو پذیرائی ملنے لگی  ہے،اقوام متحدہ نے اپنے اہلکاروں کے لئے پاکستان کو فیملی اسٹیشن یعنی خاندان کے ہمراہ رہنے کے لیے محفوظ ملک  قرار دیدیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن کی جانب سے پاکستان کو لکھے جانے والے خط میں 14 جون سے پاکستان کے لیے نان فیملی اسٹیشن پوزیشن ختم کر دی گئی ہے ۔

پاکستان کو بھیجےگئے خط میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی وسیکیورٹی نے پاکستان میں امن وامان کی  صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کیں۔ان سفارشات کے بعد اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار اب اپنے خاندان  کے ہمراہ پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں ۔

اس سے پہلے نائن الیون کے بعد پاکستان میں اپنی فضائی سروس بند کرنے والی برٹش ائرویز نے بھی گزشتہ ماہ پاکستان کے لئے پروازیں دوبارہ بحال کی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیے:برٹش ائر ویز کی 11سال بعد پاکستان واپسی

اقوام متحدہ کے فیصلے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ دیگر ممالک بھی اپنے سفارتکاروں کے لئے عالمی ادارے کے فیصلے کی پیروی کریں گے ۔


متعلقہ خبریں