مشکوک ویب سائٹس سے بچنے کے لیے گوگل کے نئے فیچر متعارف

فائل فوٹو


انٹرنیٹ پر معلومات کی تلاش کے لیے استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل کروم نے اپنے صارفین کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے دو نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔

کروم پراڈکٹ مینیجر ایملی شیتھر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر گوگل براوزر کے75 ورژن میں موجود ہیں جو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہےاور ان کے استعمال سے صارفین مشکوک ویب سائٹس سے محفوظ رہ سکیں گے۔

ایک مشکوک ویب سائٹس سے خبردار کرنے کے لیے اور دوسرا مشکوک ویب سائٹس کی رپورٹ گوگل بھیجنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

گوگل سیف براوزنگ نامی فیچر کروم، اینڈورائڈ، جی میل اور دوسری سروسز میں شامل کیا گیا ہے جس کے استعمال سے صارفین مشکوک ویب سائٹس کو کھولنے سے محتاط رہیں گے۔ مذکورہ فیچر میں ویب سائٹس کی خصوصیات جانچنے والے ڈیٹیکٹر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کے نئے فیچرز کون کون سیکھنا چاہتا ہے ؟

گوگل میپس استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

مشکوک ویب سائٹ(سسپیشیئس سائٹ) رپورٹر نامی دوسرا فیچر استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل ایسی ویب سائٹس کے بارے میں اطلاع دے سکیں گے جو نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

مشکوک ویب سائٹس کی جانب سے صارفین کو بیوقوف بنانے کا طریقہ یہ ہےکہ آپ جو ویب سائٹ کلک کرنے جارہے ہوتے ہیں اسی سے ملتی جلتی ویب سائٹس کلک ہو جاتی ہیں۔

پراڈکٹ مینیجر کے مطابق صارفین کو ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد اس کا آئیکون نظر آنا شروع ہو جائے گا اور جیسے ہی آپ کسی مشکوک ویب سائٹ کو کھولیں گے اور آپ اس کی رپورٹ کر دیں گے تو اس سے گوگل اور انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں