گزشتہ چند روز بہت زیادہ مایوس کن اور تکلیف دہ تھے،محمد حفیظ

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی—تصویر بشکریہ پی سی بی۔


قومی ٹیم کے تجربہ کارآل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ٹیم ہارتی ہے تو اسی طرح کی باتیں شروع کردی جاتی ہیں،گزشتہ چند روز بہت زیادہ مایوس کن اور تکلیف دہ تھے لیکن اب بطور ٹیم اگلے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔

لارڈز میں پریکٹس سیشن کے دوران محمد حفیظ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، بری پرفارمنس کا ہر کوئی ذمہ دار ہے۔ ہم میچ میں اچھا نہیں کھیلے، میں بھی پاکستانی ہوں، مجھے بھی ہارکا اتنا ہی دکھ ہےجتنا کسی اور پاکستانی کو ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھاکہ ہمیں اس ہار کو تسلیم کر کے اپنی چیزوں کو بہتر کرنا ہے، لیکن ہم پر ایسی تنقید نہ کریں کہ جس سے ہم مزید ٹوٹ جائیں، ہم بحیثیت ٹیم برا کھیلے لیکن اس ٹورنامنٹ میں ابھی بھی ہمارے پاس چانس باقی ہے۔

ٹیم میں انتشار اور اختلافات کے حوالے سے خبروں پرمحمد  حفیظ نے سوال اٹھایا کہ کہ انکے17سالہ کیریئر میں جب بھی ٹیم ہارتی ہے تو اسی طرح کی باتیں ہوئی ہیں، یہ باتیں ہمیشہ ہار کے بعد ہی سامنے آتی ہیں، جیت کے بعد کیوں نہیں آتیں؟

یہ بھی پڑھیے:ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کے سات کھلاڑی تبدیل ہوں گے، شعیب اختر

محمد حفیظ نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی شکست کیلیے میدان میں نہیں اترتا اور بھارت سے ہار کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا کسی اور کو ہے، کھلاڑیوں پر ذاتی حملے کرنا ٹھیک نہیں،گزشتہ چند روز بہت زیادہ مایوس کن اور تکلیف دہ تھے لیکن اب بطور ٹیم اگلے چیلنج کی تیاری کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں