بھارت کا خلیج اومان میں جنگی جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ

بھارت کا جنگی جہازوں کو خلیج اومان میں تعینات کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: خلیج اومان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور گزشتہ ہفتے دو بحری جہازوں پر ہونے والے حملے کے پیش نظر بھارت نے بھی اپنی نیوی کے دو بحری جہازوں کو خلیج اومان میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی وزارت دفاع کے مطابق خلیج اومان میں تعینات ہونے والے بھارتی نیوی کے دونوں بحری جہاز اس کے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے احکامات دیے اور پھر۔۔۔؟

خلیج اومان میں گزشتہ جمعرات کو ناروے اور جاپان سے تعلق رکھنے والے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکہ نے بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا لیکن تہران کی جانب سے یکسر انکار سامنے آیا تھا۔

برطانیہ نے بھی خلیج اومان میں بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کا الزام ایران پر لگاتے ہوئے امریکہ کی ہم نوائی کی تھی۔

امریکہ اور ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کی وڈیوز بھی جاری کی گئی تھیں لیکن دونوں ممالک کا مؤقف ایک دوسرے سے یکسر متضاد تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج اومان میں تعینات کیے جانے والے بھارتی بحریہ کے جہازوں کا نام چنائی اور سونینا ہیں۔

بھارت کی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ اس کی نیوی علاقے میں فضائی نگرانی کے لیے بھی آپریشن کرے گی۔

ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہوگا ، پیوٹن کا انتباہ

خلیج میں اس سے قبل بھی چار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکہ نے اس میں بھی ایران کو مورد الزام ٹھہرایا تھا مگر ایران کی جانب سے انکار سامنے آیا تھا۔

عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق جس تیزی سے خلیج اومان میں مختلف ممالک کی بحریہ کے جہازوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس سے نہ صرف خطے میں موجود کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ اس بات کے بھی خدشات بڑھ رہے ہیں کہ کسی بھی وقت کوئی چھوٹا سا بھی واقعہ صورتحال کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا۔


متعلقہ خبریں