ایک وی آئی پی قیدی نے میٹھے الفاظ میں این آر او مانگا ہے، فردوس عاشق


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ایک وی آئی پی قیدی نے میٹھے الفاظ میں این آر او مانگا ہے۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر آصف علی زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ جزا و سزا کے عمل سے کوئی نہیں بچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کل ایک وی آئی پی قیدی پروڈکشن آرڈرکےذریعے پارلیمنٹ آئےاور انہوں نے دبےالفاظ میں حکومت سےاین آراومانگااور کہا حساب کتاب بند کیا جائے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےکہاتھا ہم نےطاقتور سےاحتساب کاآغازکرناہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں کے ارکان حصہ لے رہےہیں،کل الیکشن کمیشن نےوزیر اعظم کوایک نوٹس جاری کیاہے۔اس نوٹس کاجاری ہوناتعجب کاباعث ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں صوبائی اختیارات کابےدریغ استعمال کیاجاتاہے۔سندھ میں موجودالیکشن کمیشن اچانک جاگ جاتا ہے۔وہاں الیکشن کمیشن کاکردارنظرنہ آنابہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔آئینی کردارکوصرف یک طرفہ استعمال کیاگیاہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کونوٹس جاری کرنےکامطلب ہے کہ ادارےاب بھی بااختیارنہیں ہوئے،نوٹس تب جاری ہوجب وزیر اعظم خلاف ورزی کریں۔ وزیراعظم تعزیت کےلیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: حساب کتاب بند کرکے آگے کی بات کی جائے ، آصف زرداری

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج چودھری برادران نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ بجٹ کووفاق سے منظورکرانے میں ق لیگ ہراول دستےکاکردار اداکرےگی،وزیر اعظم نےق لیگ کوموثراتحادی کاکرداراداکرنےپرخراج تحسین پیش کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومتی اتحادی جماعتوں نے بجٹ سےمتعلق مکمل حمایت کا یقین دلایاہےق لیگ وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس کرانے میں کردارادا کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نےگزشتہ روز قومی اسمبلی سے خطاب میں  کہاتھا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور اگر پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ہم ملکی معیشت سنبھالنے کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ جب ملک میں پاکستان نہ کھپےکا نعرہ لگایا جارہا تھا تو پیپلزپارٹی نے پاکستان کھپے کی بات کی ۔ آئیں ملکر معیشت پرحکومت اور اپوزیشن ملکرکو ئی معاہدہ کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کہا جارہاہے کہ جن کے بنک اکاؤنٹس میں 5لاکھ روپے ہیں انکو نوٹسز جاری کیے جائینگے۔ یہ کس کس سے حساب لینگے؟  حساب کتاب بند کرکے آگے کی بات کی جائے ۔


متعلقہ خبریں