بے نظیر بھٹو کی سالگرہ :مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کیک کاٹا


پاکستان کی سابق وزیرااعظم شہید بے نظیر بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورقائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی طرف سے کیک کاٹا گیاہے۔

بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے مختصر تقریب پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ کے چیمبر میں ہوئی۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے اراکین  صوبائی اسمبلی  عظمی بخاری، سمیع اللہ خان  وارث کلو، ثانیہ عاشق اور خلیل طاہر سندھو بھی شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی اراکین میں  سید حسن مرتضی، علی حیدر گیلانی، شازیہ عابد اور دیگر نے سالگرہ کا اہتمام کیا تھا۔

اس موقع اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ بی بی شہید بہت عظیم اور دلیر خاتون تھیں،سانحہ کارساز کے بعد انہیں معلوم تھا کہ موت انکا پیچھا کررہی ہے،تمام تر خطرات کے باوجود بی بی شہید نے قوم کی خدمت جاری رکھی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ  محترمہ بے نظیر بھٹو  نے ملک اور جمہوریت کی خطر اپنی جان کی قربانی دیمیں ہمیشہ سے بی بی شہید کی قدر کرتاہوں۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی رہنما سید حسن مرتضی نے کہا کہ بی بی شہید نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں،ہم بی بی شہید کے کردار کی پیروی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوکر کیک کاٹا ہم ان کے مشکور ہیں۔ ہم ہمیشہ مل کر چلنے کے خواہش مند رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:بے نظیر بھٹو شہید کی 66 ویں سالگرہ

سید حسن مرتضی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی ن لیگ کے ساتھ ملکر آگے چلیں یہی بی بی شہید بھی کہتی تھیں۔


متعلقہ خبریں