قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد


الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کر دی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کی سولہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا۔قبائلی اضلاع کے حلقوں کے تمام پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہونگے۔

پاک فوج کے جوان پرنٹنگ پریس پر 5 جولائی سے جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر 18 سے 21 جولائی تک تعینات رہیں گے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل بھی پاک فوج کی زیر نگرانی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدوار فائنل کرلیے

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات موخر کردیے

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نےاپنے  امیدواروں کے چناؤکا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، ٹکٹ کے حصول میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پی کے 100 باجوڑ ون سے انورزیب خان پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ پی کے 101 باجوڑ ٹو سے اجمل خان اور پی کے 102 باجوڑ تھری سے حامدالرحمٰن میدان میں اتریں گے۔

اسی طرح پی  کے 103 مہمند ون سے رحیم شاہ جبکہ پی کے 104 مہمند ٹو سے محمد اسرارپاکستان تحریک انصاف کی طرف سے  انتخاب لڑیں گے۔ پی کے 105 خیبر ون اور پی کے 106 خیبر ٹو سے بالترتیب شاہد حسین اور امیر محمد خان آفریدی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے پی کے 107 خیبر تھری سے محمد زبیر کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ پی کے 108 کرم ون سے شاہد خان جبکہ پی کے 109 کرم ٹو سے سید اقبال میاں کو انتخاب لڑوایا جائے گا۔

تحریک انصاف  کی طرف سے پی کے 110 اورکزئی سے شعیب حسن ،محمد اقبال خان پی کے 111 شمالی وزیرستان ون جبکہ اورنگزیب خان پی کے 112 شمالی وزیرستان ٹو سے انتخاب لڑیں گے۔

پی کے 113 جنوبی وزیرستان ون سے افسر خان اور پی کے 114 جنوبی وزیرستان ٹو سے نصیراللہ خان تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پی کے 115 سابق سرحدی علاقہ جات سے عابدالرحمان میدان میں اتریں گے۔

یاد رہے کہ  قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ 20جولائی  کو ہوگی ۔


متعلقہ خبریں