بھارت: مسلمانوں پر تشدد،پاکستان مخالف نعرے لگواکر جان بخشی

بھارت: مسلمانوں پر تشدد، پاکستان مخالف نعرے لگواکر جان بخشی

نئی دہلی: بھارت کی ریاست آسام میں بے گناہ، نہتے اور مظلوم مسلمانوں کو انتہا پسند ہندوؤں کے ’ہجوم‘ نے ایک مرتبہ پھر نہ صرف بلاوجہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ حسب معمول ان سے ’جے شری رام‘ کے ہندوآنہ نعرے بھی لگوائے۔ جنونی ہندوؤں کے ہجوم نے مسلمانوں کی جان بخشی پاکستان مخالف نعرے لگوا کر کی۔

شرپسند ہندوؤں نے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی وڈیو بھی بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرڈال دی۔ پولیس نے مارپیٹ کے الزام میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی انتہا پسند جماعت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

بھارت: مسلمان بزرگ پر تشدد، ہجوم نے خنزیر کھلا کر جان بخشی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسام کے علاقے بار پیٹا میں مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے انسانیت سوز واقع پر ’آل آسام مینارٹی اسٹوڈنٹس یونین‘ (اے اے ایم ایس یو) اور ’نارتھ ایسٹ مینارٹی اسٹوڈنٹس یونین‘ (این ای ایم ایس یو) کے بانی نے دائیں بازو کی ’ہندووادی تنظیم‘ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ’وائرل‘ ہونے والی وڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد جبراً تشدد کا نشانہ بننے والوں سے جے شری رام اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگوا رہے ہیں۔

انتہا پسند ہندو جماعت سے تعلق رکھنے والوں نے آٹو رکشہ میں سوار افراد کو پہلے زبردستی اتارا اور پھر ان کی پٹائی کرنے کے بعد نعرے بھی لگوائے۔

بھارت : جیلر نے مسلمان قیدی کی پیٹھ پر ’اوم‘ کا نشان دغوا دیا

تشدد پسند ہندو جماعت کے افراد اس دوران مظلوم مسلمانوں کی پٹائی اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی وڈیو بھی بناتے رہے تاکہ بعد میں اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ڈال سکیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارپیٹا سے تعلق رکھنے والے کانگریسی رکن اسمبلی عبد الخالق نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ضمن میں پولیس کے ایس پی سے بات کی ہے۔

ایس پی سے اس واقعہ کے معاملہ میں کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

بھارت: مسلمان مرد و خاتون کی پٹائی، بھیڑ بنی تماشائی

بھارت میں گزشتہ کئی سالوں سے پرہجوم نے مسلمانوں کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنانے، انہیں خنزیر کھلانے، ہندوآنہ نعرے لگوانے کا وتیرہ اپنا لیا ہے۔

افسوسناک امر ہے کہ انتہا پسند ہندو افراد تشدد کے دوران بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرے بھی لگواتے ہیں لیکن انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے جو شرمناک امر ہے۔


متعلقہ خبریں