انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، کس کی جیت پاکستان کے حق میں؟


لیڈز: سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے کے میدان پر مقابلہ جاری ہے تاہم پاکستان میں کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں یہ سوال ضرور ہوگا کہ کس ٹیم کی جیت قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو انگلینڈ کی ٹیم پانچ میچز میں سے چار اپنے نام کرچکی ہے جبکہ صرف پاکستان کے ہاتھوں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میزبان ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد اس وقت آٹھ ہے اور سری لنکا کو شکست دینے کی صورت میں اسے مزید دو پوائنٹس مل جائیں گے اور ان کی تعداد 10 ہوجائے گی۔

نتیجتاً انگلش ٹیم آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن میں آجائے گی۔

مزید پڑھیں: یوراج نے عالمی ٹی 20 لیگز کھیلنے کی اجازت طلب کر لی

دوسری جانب سری لنکا کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچز کھیلنے کے بعد چار پوائنٹس ہیں۔

افغانستان کے بعد سری لنکا اس ٹورنامنٹ کی کمزور ترین ٹیم بن کر سامنے آئی ہے جو صرف اب تک افغانستان کو شکست دے پائی ہے جبکہ دیگر دو پوائنٹس اس کو بارش کے باعث بنگلہ دیش اور پاکستان کے خلاف میچز منسوخ ہونے کی صورت میں ملے۔

اگر آج کے میچ میں سری لنکا کامیاب ہوتا ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد چھ ہوجائے گی۔

گرین شرٹس کے لیے دونوں ٹیموں کے جیتنے کی صورت زیادہ حوصلہ افزا نہیں تاہم سری لنکا کی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ منفی میں ہے اور اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو پاکستان ٹورنامنٹ میں آگے چل کر اپنے رن ریٹ کو آئرلینڈرز سے بہتر بناکر سیمی فائنل تک اپنی رسائی کے امکانات روشن کرسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ شائقین کو دعا کرنی چاہیے کہ پوائنٹس ٹیبل پر صف اول کی دوسری، تیسری یا چوتھی ٹیم اب سے ٹورنامنٹ میں بہت خراب کارکردگی دکھائے۔

اس کے علاوہ گرین شرٹس کو سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کے لیے اپنے تمام میچز جیتنا ہوں گے۔

پاکستان کو اتوار کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان جبکہ پانچ جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف مدمقابل آنا ہے۔


متعلقہ خبریں