ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو آخری مہلت دے دی

ایف اے ٹی ایف کو پیش کردہ رپورٹ کے مندرجات سامنے آ گئے

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو رواں سال اکتوبر تک تمام نکات پر عمل درآمد کے لئے آخری مہلت دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تکنیکی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اکتوبر2019 تک گرے لسٹ میں شامل رہے گا تاہم انہیں ایکشن پلان پرسختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔

دوسری جانب ترک خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے تین اہم ممالک جن میں چین، ترکی اور ملائشیاء شامل ہیں، کا تعاون حاصل کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دوست ممالک کی حمایت سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے امکانات کم ہو چکے ہیں تاہم حتمی اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں